تر کی ٹیکنالوجی میں ایک قدم اور آگے 52

تر کی ٹیکنالوجی میں ایک قدم اور آگے ۔

ترکی نےمقامی طور پرایک الیکٹرک کارتیار کرلی ، ترکی کمپنی نے پہلی الیکٹرک کار متعارف کروا دی الیکٹرک کار کو اب موبائل فون کے ذریعے آپریڈ کیا جاسکے گا۔
ترکی کے الیکٹرک کار نے سب کو حیران کر دیا ۔دنیا میں الیکٹرک کاریں تیار کرنے والی کمپنیوں نے بھی ترکی کی اس کاوش کو خوب سرہا۔


ترکی نےماحول دوست الیکٹرک کاروں کی تجارتی بنیادوں پر پیداوار شروع کر دی ہے۔
اس سال الیکٹرک کارکو مقامی مارکیٹ میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا ۔
اور دوسرے مرحلے میں کاروں کی ایکسپورٹ مارکیٹ میں داخل کرے گا۔
ٹاپ آف کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمدگور جان کا کہنا تھا کہ ترکی کی الیکٹرک کارکی کارکردگی دنیا بھر کی الیکٹرک کاروںسے کم نہیں ہے ۔
اس کار میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ ڈرائیوراب اپنے موبائل کے ذریعے کار کوکنٹرول کر سکتا ہے ۔ ترکی کی ٹاپ آف کمپنی نےالیکٹرک کار میں ایک نئی جدت یہ بھی رکھی ہے کہ اس کے فرنٹ اور بیک ڈور مخالف سمت کھلتے ہیں جس سے لوگوں کو گاڑی میں بیٹھنے کی اور بھی آسانی ہو گی۔ ترکی کی الیکٹرک کار میں سمارٹ چارجنگ کی سہولت ہوگی ۔اس میں کم وقت گاڑی کو کم بجلی استعمال کرتے ہوئے جلدی چارج کیا جا سکے گا۔
الیکٹرک کار میں ایک نیا ایکو سسٹم لگایا گیا ہے جو ماحول کو صاف رکھے گا ۔گاڑی سے ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے مادے خارج نہیں ہوں گے یہ گاڑی مکمل طور پر محفوظ اور پائیدار ہے ۔گاڑی کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کواستعمال کیا گیا ہے۔
گاڑی میں مختلف میوزک آپشنز دی گئی ہیں تاکہ دوران سفر بوریت محسوس نا ہو سکے ۔گاڑی کی اندرونی خوبصورتی کو خاص اہمیت دی گئی ہے ۔ نشستوں اور ڈیش بورڈ کو خوبصورت بنایا گیا ہے۔
دوران سفر ڈرائیورکو نیند کاغلبہ آنے کی صورت میں ایک خودکار نظام نصب کیا گیا ہے۔جوگاڑی کے کنٹرول میں انتہائی اہم ہے اس سےجو کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے میں مدد ملے گی ۔ گاڑی کے اندر کیمرے نصب کیے گئے ہیں مالک گھر میں بیٹھ کر موبائل فون کے ذریعے نہ صرف گاڑی کی لوکیشن بلکہ گاڑی میں نصب کیمروں کے ذریعے ہر طرح کی سورت حال سے ہر وقت باخبر رہ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں